14 جون 2013 - 19:30
ہم جنس پرستی، ناپسندیدہ فعل

ہم جنس پرستی کے حق میں سب سے زیادہ رائے دینے والے مغربی یورپ اور شمالی امریکا کے لوگ ہیں،جب کہ مشرق وسطیٰ اور افریقا میں چند ایک پائے جاتے ہیں۔

ابنا: امریکی جریدے مدر جونز“ اور امریکی اخبار” ہفنگٹن پوسٹ“ کے مطابق امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ نے رواں ماہ کے آغاز میں 39ممالک میں کیے گئے ایک سروے رپورٹ شائع کی جس میں ہم جنس پرستی کے متعلق ان ممالک میں سوال کیا گیا کہ معاشرے کو ہم جنس پرستی قبول کرنی چاہیے یا نہیں۔ہم جنس پرستی کے حق میں سب سے زیادہ رائے مغربی یورپ اور شمالی امریکا سے آئی،جب کہ مشرق وسطیٰ اور افریقا میں چند ایک نے ہاں میں جواب دیا۔ پاکستان میں اس فعل کو سب سے زیادہ ناپسندیدگی سے دیکھا گیا۔  لیکن سب سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ جب پاکستان میں ہم جنس پرستی سے متعلق مواد، تصاویر یا ویڈیو کا سرچ انجن پر موازنہ کرتے ہیں تو اس میں پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ جب کہ اس سلسلے میں کینیا سرفہرست ہے جہاں ہم جنس پرستی کے متعلق سب سے زیادہ مواد اور ویڈیو دیکھیں جاتی ہیں۔ پیو ریسرچ نے یہ بھی واضح کیا کہ جن ممالک میں ہم جنس پرستی کی فضا ہموار ہے وہ زیادہ تر سیکولر ممالک ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲